یمن

یمنی فوج کا سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

شیعت نیوز (صنعا)بیلسٹک میزائل تعز میں بیر باشا کے علاقے میں سعودی عرب کے آلہ کار فوجیوں کے ٹھکانے پر داغا گیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب سے وابستہ کئی آلہ کار فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

در ایں اثنا یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے المخا پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوگئے۔

سعودی عرب نے امریکہ،متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ممالک کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر حملہ کیا اور اس کا محاصرہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد شہید،زخمی اور بے گھر ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button