یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت میں دسیوں عام شہری شہید
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ میں ایک فوجی ٹریننگ کیمپ پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں چھبیس افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے-
دوسری جانب المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے مغربی صوبے الحدیدہ کے جنوب میں ایک بازار اور ایک اسپتال پر بھی بمباری کی جس میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہو گئے-
سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات بری طرح تباہ ہو گئی ہیں-
سعودی عرب نے دو ہزار پندرہ سے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے-








