مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی بربریت 3 فلسطینی شہید 1000 زخمی

بیت المقدس میں 935 اور غزہ کی پٹی میں 179 فنسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جای ہے۔

اسرائیل کی جارحیت میں شہید ہونے والے تین فلسطینیوں میں ایک 6 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

اہلِ فلسطین امریکی اعلان کے ردعمل میں دوسرے روز بھی سراپا احتجاج ہیں جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جب کہ خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین سڑکوں پر امریکی صدر کی تصاویر اور جھنڈے جلارہے ہیں۔

جمعے کی صبح سے شروع ہونے والے یہ مظاہرے حماس ودیگر فلسطینی تنظیموں کی اپیل پر مقبوضہ بیت المقدس، غزہ پٹی اور مغربی کنارے کے تمام شہروں اور قصبوں ہوئے۔

مسجد اقصیٰ کا العمود دروازے کے سامنے ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعے کے بعد دھرنا دیا، جس پر اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کیا۔

اسی طرح مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں میں بھی بڑے مظاہرے کئےگئے، بیت لحم کے شمالی حصے میں دسیوں فلسطینی مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائےاوراسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button