پاکستان

قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ قرار دینے کے خلاف ملک بھر میں شیعہ تنظیموں کا احتجاج

شیعیت نیوز: ملک بھر میں  بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ قراردینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ، آئی ایس او، شیعہ علماٗ کونسل سمیت دیگر شیعہ جماعتوں کی جانب سے یوم دفاع بیت المقدس منایا گیا اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ قرار دینے کی شدید مذمت کی گئی۔

شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ ،جھنگ ،سکھر، حیدرآباد، روالپندی، سیالکوٹ، سمیت کراچ کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق آج جمعۃ المبارک کو پورے ملک میں یوم احتجاج اور یوم دفاع بیت المقدس کے طور پر منایا گیا اور نماز جمعہ کے موقعہ پر تمام مرکزی مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیےگئے تاکہ مجروح مسلم جذبات اور احساسات کی ترجمانی کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کی ناراضگی کا برملا اظہار کیا جاسکے۔ امریکہ کا اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے پرمقرین نےاپنے بیان میں اس معاملے پر نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امت مسلمہ کے لئے ایک شدید ترین آزمائش ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کے اندر بہت ہی شدید احساس اور اضطراب پیدا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button