لبنان

حزب اللہ نے ظلم کے مقابلے میں کامیابی کی بنیاد ڈال دی ہے نعیم قاسم

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے ۳۱ ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں اظہار کیا: ہمیں نئےاسلامی تمدن کی بنیاد رکھنی چاہئیے؛ ہم نے مسلمانوں کے میل کے مطابق یعنی خاص اسلامی فکر اور سیاسی فکر کی حدود میں نئے اسلامی تمدن کی تبلیغ کی ہے اور تحریکوں اور مختلف ممالک اور اسلامی پارٹیوں کے ذریعے تمدن کے درپے رہا جاسکتا ہے اور اپنی مطلوبہ مقصد کی تین عناوین پر بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا: اولا مسلمانوں کے نزدیک حقیقی کشش ہو؛ اسلامی جمہوریہ ایران کہ امام خمینی (رہ) نے جس کی بنیاد رکھی اور آج جسے امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) نے جاری رکھا ہوا ہے اور ایران کی مسلمان اور جدوجہد کرنے والی قوم جن کی سوچ کی حمایت کرتی ہے، تفکرات کے مختلف صورت سانچوں میں بہت اثر گزار ہے۔

نعیم قاسم نے کہا: پیغمبر اکرم تمام مسلمانوں کے لئے رحمت ہیں؛ اور پیغمبر کی تعلیمات سے استفادہ کرنا چاہیے؛ اب ناکامیوں کا زمانہ گزر چکا ہے اور حزب اللہ نے ظلم کے کامیابی کی بنیاد ڈال دی ہے تاکہ دوستی اور امن سے بھرپور زندگی گزار سکیں۔

انھوں نے مزید کہا: دوم یہ کہ ضروری ہے کہ سازشوں سے مقابلہ کیا جائے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے پاس ایک قدرتمند مرکز ہو اور این وہ قدرت مند مرکز ہے جو اس کی رہنمائی کر رہا ہے؛ لبنان، فلسطین کی کامیابی سے لیکر یمن اور شام کے استحکام تک بہت سی آ وازیں ہیں کہ سازشوں سے مقابلہ کریں؛ اُس کی جڑ مقاومت ہے اور مقاومت تھی جس نےخود کو تاریخ میں منوایا۔

انھوں نے کہا: تیسری بات یہ کہ وحدت کے عنوان کے مطابق اُسے ترجمہ کرنا چاہیے؛ وحدت کے معاملے میں ہم ایک دوسرے کے نزدیک حق پر ہیں چونکہ ہمارا مرکز مقاومت ہے اور عراق اور شام کی آزادی ایران کی حمایت سے تھی؛ ہمیں ایک ساتھ ہونا چاہیے اور اہم یہ ہے کہ ایران سے متحد ہوں اور انشاء اللہ کامیابی ہماری ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button