پاکستان

ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد ناصر شیرازی بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ۔

شیعت نیوز: شیعہ رہنماء سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بخیروعافیت بازیاب ہو گئے ہیں،ناصرشیرازی کے چھوٹے بھائی اور ان کی گمشدگی کیس کے مدعی علی عباس شیرازی کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل وہ اپنے گھر باحفاظت پہنچ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ جنہیں ٹھیک ایک ماہ قبل یعنٰی یکم نومبربروزبدھ کو واپڈا ٹاون لاہور سے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے جبری طور پر اغواکیا گیا تھا وہ یکم دسمبر کو بازیاب ہو کر اپنےگھر پہنچ گئے ۔ ناصر شیرازی کی بازیابی میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی شب وروز کوششیںاور رابطے، ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران کی مسلسل جدو جہداورلاہورہائی کورٹ میں ان کا مقدمہ جانفشانی سے لڑنے والے وکلاء کی ٹیم بلخصوص فدا حسین رانا ایڈووکیٹ کی قانونی جنگ کی بدولت باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button