پاکستان

مسلم لیگی رہنماء زعیم قادری نے رانا ثناء کو قاتل وپلید تسلیم کر لیا ۔

شیعت نیوز: مسلم لیگی رہنماء و صوبائی وزیرزعیم قادری نے پیر سیالوی سے ملاقات کے دوران اپنی ہی حکومت کے وزیر رانا ثناء اللہ کو قاتل وپلید تسلیم کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنماء زعیم قادری نے پیر حمید الدین سیالوی سے سرگودھا میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر بات چیت کی ۔ زعیم قادری نے پیر سیالوی سے ملاقات میں کہا کہ شہباز شریف نے سب سے پہلے کہا تھا کہ جس نے ختم نبوت ﷺ قانون میں غلطی کی ہے اُسے سزا دی جائے ۔ پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ میرا پہلے دن سے موقف ہے کہ زاہد حامد اور رانا ثناء اللہ کو استعفیٰ دینا چاہئیے ۔ ملاقات میں موجودپیر سیالوی کے مریدنے اجازت طلب کرتے ہوئے زعیم قادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ رانا ثناء اللہ تو وہ شخصیت جس نے سپاہ صحابہ کو بنایا اور بے شمار لوگوں کو قتل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر رانا ثناء اللہ نے استعفیٰ نہیں دیا تو پیر سیالوی کے حکم پر ہم لاہور میں دھرنا دیں گے۔زعیم قادری نےپیر سیالوی کے مرید کی بات کی تائید کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر لی۔

ویڈیو ملاحظہ کریں :

 

متعلقہ مضامین

Back to top button