پاکستان

تین روز سے 5ہزار سے زائد شیعہ زائرین کا تفتا ن باڈر پر دھرنا جاری

شیعت نیوز (ڈیسک رپورٹ)ایران اور عراق سے واپس آنے والے شیعہ زائر ین تفتا ن میں پھنس گئے اورمطا لبات کے حق میں تفتان میں دھرنا دے دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ایران اور عراق سے واپس آنے والے ساڑھے 5ہزار سے زائد شیعہ زائرین تفتان میں پھنس گئے،بدھ کے روز زائرین نے پا کستان ہا ؤس میں سہولیات نہ ہونے اور جلد واپسی نہ ہونے کے خلاف دھرنا دیا اور سڑک بلاک کردی مظاہرین کا مطا لبہ تھا کہ انہیں جلد کوئٹہ کے لئے روانہ کیا جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظفر کبدانی نے زائرین سے مذاکرات کئے اور انکے مسائل جلدحل کر نے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد زائرین نے دھرنا ختم کردیا اور پر امن طور پر منتشرہوگئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button