دنیا

فرانس نے سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے ایک بیٹے کو سیاسی پناہ دے ڈالی

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) متعدد عالمی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس نے سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے اور سابق سعودی نائب وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کو سیاسی پناہ دے دی ہے،اس سے قبل جس وقت سعودی عرب میں شہزادوں کی گرفتاری عمل میں لائی جارہی تھی تب عبدالعزیز بن عبداللہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فرانس میں علاج کی غرض سے جانے کی اجازت لی تھی۔

فرانس میں پہنچتے ہی عبدالعزیز نے فرانسیسی حکام کو سیاسی پناہ کی درخواست دی جسے فرانسیسی حکام نے قبول کرتے ہوئے انہیں سیاسی پناہ دے دی۔واضح رہے کہ عبدالعزیز بن عبداللہ نے موجود سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی تقرری پر احتجاج کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ کے منصب سے استعفیٰ دیا تھا کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ شہزادہ سعود الفیصل کی برطرفی کے بعد انہیں وزیر خارجہ مقرر کیا جائے ناکہ عادل الجبیر کو۔ یاد رہے کہ عبدالعزیز شہزادہ متعب کے بھائی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button