پاکستان
شیعہ جوان شیر افضل بنوں جیل میں تشدد سےشہید، والدہ اور کمسن بیٹی کا احتجاج
شیعت نیوز: کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے شیعہ جوان شیر افضل بنوں جیل میں شدید ترین تشددشہید ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق پاراچنار کی متعصب انتظامیہ نے شیعہ جوان شیر افضل کو ایک جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا اور انتہائی عجلت میں دوسرے روزہی بنوں جیل منتقل کر دیا ، جہاں اُسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث شیر افضل کی موت واقع ہو گئی ۔شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شیر افضل کو اسکے مذہب کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا گیا اور واقع کو دبانے کی کوشش کی گئی۔ شیر افضل کی والدہ اور اسکی معصوم بیٹی نے پاراچنار پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ہے اور پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ انہیں انصاف دلائیں۔ واضح رہے کہ پاراچنار میں شیعہ مسلمانوں سے تعصب برتنے کا یہ نیا واقع نہیں ۔