خیبرپختون خواہ محب وطن پاکستانیو ں کی مقتل گاہ بن گیا ، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور بھی شہید
شیعت نیوز: خیبر پختون خواہ میں حکومت اور ریاست ناکا م ، ۱۵ روز میں کئی محب وطن پاکستانی شہید۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح پشاور کے علاقے حیات آباد میںزرغونی مسجد کے قریب دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ہیڈکوارٹر اشرف نور اور دیگر پولیس اہلکار سوار تھے۔حملے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور ان کا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور دیگر 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔سی سی پی او طاہر خان نے جائے وقوع پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی مثالی حکومت قائم کرنے کے دعووں کی بھی قلعی کھل گئی جہاں گزشتہ ۱۵ روز میں ایک میجر سمیت ۵ سے زائد محب وطن پاکستانی شہید ہوگئے ہیں ، جس کے باعث یہ گمان پید اہو رہا ہے کہ خیبر پختون خواہ کی حکومت اور وہاں کام کرنے والی ریاستی مشینری ناکام ہو گئی ہے ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ کا طالبان گاڈ فادر سے اتحاد کے اچھے نتائج نہیں آرہےاور وہ کے پی کے میں ہونے والے ان واقعات پر بھی چپ سادھے ہیں ۔