ایران

داعش کی شکست کے بعد اس کے حامی نئے منصوبوں پر کام کریں گے

رپورٹ کے مطابق مجمع تشخيص مصلحت کے رکن ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام اورعراق میں داعش کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کی شکست کے بعد اس کے حامی نئے منصوبوں پر کام کریں گے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام میں داعش کی شکست پر اسلامی مزاحمتی محاذ کے تمام گروہوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہابی دہشت گرد وں کو بڑے اسرائیل کی تشکیل اور علاقائی ممالک کی سرحدوں کی توڑ پھوڑ کے لئے بنایا گيا تھا جسے براہ راست امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل تھی ۔ سعودی عرب نے عراق اور شام کی تباہی کے لئے اربوں ڈالر صرف کئے ہیں ۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ داعش کی شکست درحقیقت امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کی شکست ہے لہذا مذکورہ ممالک داعش کی شکست کے بعد خطے کے امن کو تباہ و برباد کرنے کے لئے نئے منصوبوں پر کام کریں گے ۔ لہذآ ہمیں ان کے شوم منصوبوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button