ایران

پہلوان اور شجاع انسان حادثہ پر غلبہ پالیتے ہیں آیت اللہ العظمی خامنہ ای

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ کرمانشاہ میں عوام کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے فرمایا: پہلوان اور شجاع انسان حادثہ پر غلبہ پالیتے ہیں میں غمزدہ اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس علاقہ کے عوام کے لئے زلزلہ جیسے حوادث نئے اور تازہ نہیں ہیں۔ میں مسلط کردہ جنگ کے دوران اس علاقہ میں رہا ہوں اس علاقہ کے عوام نے جنگ کے دوران بھی اپنی شجاعت اور مردانگی کا بھر پور ثبوت دیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: پہلوان اور بہادر انسان استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور وہ حادثے پر غلبہ پالیتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی حکام نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے کام میں بھر پور تعاون کیا اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کرمانشاہ کے عوام کا مستقبل روشن اور تابناک ہے اور انشا اللہ یہ شہر بہت جلد آباد ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button