مشرق وسطی

جنرل قاسم سلیمانی کا شام کے شہر البوکمال میں النجباء کمان سنٹر کا دورہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں النجباء کمان سنٹر نے جنرل قاسم سلیمانی کے شہر البوکمال کے اچانک دورے کی خبر دی ہے۔شامی فوج اور مزاحمتی فورس نے دھشتگردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے شام کے سرحدی شہر البوکمال سے بھی دھشتگردوں کا صفایا کر دیا ہے۔

النجباء اسلامی مزاحمت تحریک نے چند ماہ قبل عراق و شام کے سرحدی شہر البوکمال کی آزادی کے لئے اپنے مجاہدین کو تعینات کیا تھا جنہوں نے اس کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

اس شہر کی آزادی کے بعد مزید دیگر علاقوں سے داعشی دھشتگردوں کا صفایا کرنے کے لیے سپاہ پاسدارن قدس کے کمانڈر ان چیف جنرل قاسم سلیمانی نے اچانک اس شہر کا دورہ کیا اور مزاحمتی فورس سے ملاقات کی۔

جنرل قاسم سلیمانی نے اس اسٹریٹجکی علاقے کا قریب سے جائزہ لیتے ہوئے تاکید کی کہ اگر جہاد اور مزاحمت کے اصولوں پر قائم رہیں گے تو کامیابی اسلام اور حق کی ہو گی۔

واضح رہے کہ البوکمال شہر شام کے صوبہ دیر الزور میں عراقی سرحد کے قریب واقع ہے عراق کی سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے دھشتگرد اس علاقے سے عراق و شام میں آمد و رفت کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button