دنیا
روس نے شام کے خلاف امریکی قرارداد کےمجوزہ مسودے کو ویٹو کردیا
روس نے سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف اس امریکی قرارداد کےمجوزہ مسودے کو ویٹو کردیا جس میں شام میں کیمیائی حملوں کی بین الاقوامی تحقیقات کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا گيا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شام میں کیمیائی حملوں کی بین الاقوامی تحقیقات کی مدت جمعرات کو ختم ہوگئی۔ امریکی قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے، چین اور مصر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ روس اور بولیویہ نے مخالفت میں ووٹ دیا ۔ سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن ہونے کی بنا پر روس کا مخالف ووٹ سب ووٹوں پر بھاری پڑ گیا اس طرح روس نے شام کے خلاف امریکی معاندانہ پالیسی کا ایک باب بند کردیا۔