16 نومبرتک ناصر شیرازی کو رہا نہ کی گیا تو ملک بھر سے قافلوں کا رخ لاہور کی جانب ہوگا ۔
شیعت نیوز:لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں طے پایا کہ سید ناصر عباس شیرا زی کی بازیابی تک احتجاجی مہم کو جاری رکھاجائے گا ۔مرکزی صدر انصر مہدی کا کہنا تھا کہ محب وطن شہری ناصر شیرازی کے جبری اغواء میں پنجاب حکومت ملوث ہے لیکن بطور پاکستانی کسی بھی شہری کی جان کی ذمہ داری ریاست کی ذمہ داری ہے ۔اگر 16 نومبرتک ناصر شیرازی کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر سے قافلوں کا رخ لاہور کی جانب ہوگا ۔شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی تک تمام طلبہ برادری ،وکلا عمائدین اور علماء کرام سے رابطہ مہم کو تیز کریں گے اور ملک کے گوش و کنار میں احتجاجی مہم کو جاری رکھیں گے ۔اجلاس میں طے پایا کہ ایڈووکیٹ ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کےلئے آئینی و قانونی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔شرکاء اجلاس نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف سے اپیل کی ہے ایڈووکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔