پاکستان بھرمیں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا، شہر شہر، قریہ قریہ عزاداری

11 نومبر, 2017 10:01

شیعت نیوز:پاکستان میں بھی آج شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا اور سلسلے میں مختلف شہروں قصبوں سے چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے جلوس عزابھی برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل مقصود پر پہنچ کرپر امن اختتام پزیر ہوئے ۔اس موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے جلوس عزاداری کے پر امن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور مقررہ راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا ہے۔کراچی اور پشاور میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ اور پشاور میں موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا ، دوران جلوس عزاداروں کے لئے پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ شرکائے جلو س نے ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے مولانا محمد حسین رئیسی کی زیر اقتداء نماز ظہرین ادا کی جسکے فوراََ بعد شرکائے جلوس نے لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے احتجاج کیا ۔ احتجاج کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا۔

راولپنڈی میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلے سے برآمد ہوا جلوس کی قیادت علما کرام کررہے تھے جب کے جلوس کے دوران ٹرنک بازار راولپنڈی نے عزاداران حسین علیہ السلام نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء مین نماز ظہرین بھی ادا کی اس موقع پر شیعہ لاپتہ افراد اور بالخصوص ایم دبلیو ایم کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی کے جبری اغواء کے خلاف احتجاج اور مذمتی قراردادیں بھی منطور کی گئیں۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول حسین سے گزرتا ہوا کالج روڈ پہنچ کر رات 10 بجے کے قریب امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

پشاور میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں آج 3 جلوس برآمد ہوئے پہلا جلوس دوپہر ایک بجے امام بارگاہ اخوندآباد چرچ روڈ سے برآمد ہواجب کہ دوسرا جلوس امام بارگاہ کربلا کوچہ رسالدار اور تیسرا جلوس دوپہر 2 بجے مرکزی شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار سے برآمد ہوا۔کوئٹہ میں مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ جب کہ جلوس کے راستوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

4:18 شام جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔