یمن

سعودی عرب پر جوابی میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا : انصار اللہ

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے وائٹ ہاؤس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی قوم کے سعودی عرب پر دفاعی اور جوابی میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سبا نیوزنے رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے وائٹ ہاؤس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی قوم کے سعودی عرب پر دفاعی اور جوابی میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ امیرکہ نے ریاض پر ایک میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب امریکی ہتھیاروں کے ذریعہ یمنی عوام کے قتل عام میں ملوث ہے۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کی جارحیت تک سعودی عرب پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button