ناصر شیرازی کا اغواء، حامد میر نے پنجاب کی گڈ گورننس پر سوال اُٹھا دئیے

08 نومبر, 2017 12:37

شیعت نیوزـ: معروف ٹی وی اینکر حامد میر نے گزشتہ رات اپنے پروگرام کپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں گڈ گورننس کی مثالیں دی جاتی ہیں، مگر وہیںلاہور سے ایک سیاست دان کو اُٹھا لیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو اس طرح اُٹھانا پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ حامد میر نے کہا کہ ناصر شیرازی نے لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب کے ایک وزیر (رانا ثناء اللہ) کے خلاف پٹیشن دائر کی ہوئی تھی اور ان کے اغواء کا الزام ان ہی وزیر پر آرہا ہے۔ حامد میر نے کہا کہ میںچاہوں گا کہ شہباز شریف اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کریں۔

10:21 شام جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔