یمن

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹ استعمال کرنے پر تمام ایئرلائن کمپنیوں کو انتباہ

یمنی فوج کے ترجمان نے تمام ایئر لائن کمپنیوں کو سعودی عرب اور امارات کے ایئر پورٹ استعمال کرنے پر خبردار کیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح فورسز کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شاہ خالد ایئرپورٹکو نشانہ بناتے وقت ہماری کوشش تھی کہ سول آبادی کو نقصان نہ پہچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو میزائل شاہ خالد ایئرپورٹ کی طرف فائر کیا گیا وہ صرف انتباہ تھا اور ہم تمام ایئر لائن کمپنیوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے جہازوں کے لیے سعودیہ اور امارات کےایئر پورٹ استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔

یمن کی مسلح فوج کے ترجمان نے گفتگو میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میزائل کی رینج اور طاقت بڑھانے کیلئے روس اور شمالی کوریا کے تجربات سے استفادہ کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یمن پر حملے جاری رہنے کی صورت میں مقابلے کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button