ایران

پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوا کی اسلامی انقلاب کے میوزیم کا دورہ

پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوا نے ایک فوجی وفد کے ہمراہ اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس کے میوزیم کا دورہ کیا۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوا نے اس موقع پر گمنام شہداء کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

جنرل قمرجاوید باجوا نے میوزیم کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کا میوزیم جدوجہد اورکامیابی کی تصویر کشی کو نمایاں کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع مقدس اور تحفظ آثار فاونڈیشن کے ڈائریکٹرجنرل بھمن کارگر نے پاکستان کے آرمی چیف کے دورہ میوزیم کے حوالے سے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوا کے وفد نے میوزیم دیکھنے کی درخواست کی تھی تا کہ ایران کے تجربوں سے استفادہ کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے چیف آف دی آرمی اسٹاف قمر جاوید باجوا ایک اعلی سطحی فوجی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر ہیں اور انہوں نے ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button