کشمیرکے ضلع پلوامہ میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک

07 نومبر, 2017 09:57

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں فوج کا ایک اہلکار اور تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے مابین تصادم میں ایک فوجی اہلکار اور تین مسلح افراد مارے گئے۔

مارے گئے مسلح افراد کے بارے میں کہا جا رہا ہے ان میں سے ایک جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا بھتیجا طلحہ رشید ہے ۔ دیگر دو مسلح افراد کی شناخت محمد بھائی اور وسیم کے طور پر کی گئی ہے ۔

تصادم کی جگہ سے دو اے کے 47 رائفل اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔

8:26 شام جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔