اہم ترین خبریںمتفرقہ

افغان طالبان اور شیعہ ہزارہ امریکہ اور داعش کے خلاف متحد ،استعمار پر لرزہ طاری

تحریک طالبان افغانستان نے پہلی بار شیعہ ہزارہ کمانڈرمہدی کو ضلعی سربراہ متعین کر دیا

شیعت نیوز: افغان طالبان نے ایک شیعہ ھزارہ کوتحریک طالبان کا ضلعی امیرمتعین کردیا ، طالبان اور شیعہ ھزارہ امریکہ و داعش کہ خلاف متحد ۔ تحریک طالبان افغانستان نے پہلی بار شیعہ ہزارہ کمانڈرمہدی کو ضلعی سربراہ متعین کر دیا۔اس سے قبل طالبان اور ہزارہ شیعہ کے درمیان شروع سے آپسی جنگ چل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تم کس کس مسجد وامام بارگاہ کو تباہ کروگے؟ پاراچنارمیں تکفیریوں کے ہاتھوں تباہ ہونی والی مسجد کا دوبارہ سنگ بنیاد

تحریک طالبان نے افغانستان میں اپنے قدم جمانے کے بعد 1998 میں علاقہ بلغ کے شہر مزار شریف پر حملہ کرکے ہزاروں شیعہ و ہزارہ افراد کو قتل کیا تھااب پہلی بار تحریک طالبان افغانستان نے کسی شیعہ ہزارہ فرد کو شیعہ بھائی کہتے ہوئے ضلعی امیر متعین کیا ہےاس خبر کو اتحاد بین المسلمین کے طور پرمثبت نظروں سے دیکھا جا رہا ہےاس تعیناتی کے بعد مسلم فرقوں میں فاصلے ختم ہوں گے اور فرقہ پرست تنظیموں کو شرمندگی کے ساتھ ساتھ سوشل تنہائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار شورکی مسجد و امام بارگاہ دھماکہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، جلال حیدر

واضح رہے کہ تحریک طالبان افغانستان اور شیعہ ہزارہ قوم نے امریکا اور عالمی دہشت گرد گرو ہ داعش کو افغانستان میں مکمل شکست دینے اور اپنی سرزمین کو ان کے ناپاک وجود سے نجات دلانے کا عزم راسخ کیا ہے ۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے لئے احکامات جاری کر دیئے

یہ خبرلازمی پڑھیں:داعش کا ہر عمل اسلام اور شریعت کے خلاف ہے،شیعوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں ، ترجمان افغان طالبان زبیح اللہ مجاہد

یہ خبرلازمی پڑھیں: امریکہ اور طالبان کے درمیان دستخط شدہ کاغذ مجبوری کی دستاویز ہے،علامہ ساجدنقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: افغان طالبان کا وفد عبدالغنی برادرکی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا

متعلقہ مضامین

Back to top button