متفرقہ

استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان

شیعیت نیوز: دفتر خارجہ نے استنبول میں کورٹ ہائوس کمپلیکس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ترکیہ کے برادر عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں مقابلہ، دہشتگردوں کا سرغنہ ایوب منصور ساتھی سمیت ہلاک

اور اس گھناؤنے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

بیان میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ اپنی پرعزم یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button