اہم ترین خبریںمتفرقہ

سکینہ بی بی اُٹھو، غازی عباسؑ کا یہ نوکر پانی لایا ہے شہید علامہ ناصر عباس

کربلا میں مولا عباسؑ اور بی بی سکینہؑ کی آخری ملاقات ہوئی تھی۔ اِس کے بعد نہ مولا عباسؑ شہزادی سکینہؑ سے ملے اور نہ سکینہؑ مولا عباسؑ سے ملی۔ عباسؑ دریا پر گئے اور واپس نہ آئے۔ سکینہؑ شام گئی اور کبھی واپس نہ آئی۔ غازیؑ کا روضہ کربلا میں بنا اور سکینہؑ کا روضہ شام میں بن گیا۔

میں نے مولا عباسؑ کی اُس قبر کی زیارت کی ہے جہاں پانی آج بھی معافی مانگنے کیلئے کھڑا ہے۔ وہاں موجود خدام نے ہمیں چھوٹی چھوٹی بوتلیں دیکر کہا کہ ان میں پانی بھر لو، پاکستان لے جانا۔ ہمارے ساتھ وہاں ایک سید موجود تھا، اُس سید نے خدام کو کچھ پیسے بطور نیاز دیتے ہوئے کہا کہ اجازت دو تو میں کچھ زیادہ پانی بھر لوں؟ خدام نے اجازت دی تو سید نے ایک مشک نکالی اور اُس میں پانی بھر لیا۔ میں سمجھا کہ شاید یہ مشک وہ پاکستان لیکر جائے گا۔ لیکن ایسا نہ ہوا۔

وہ سید یہ مشک اپنے ساتھ شام لیکر آیا اور سکینہؑ کے روضے پر جاکر، پانی قبر پر چھڑک کر روتے ہوئے کہنے لگا:

"سکینہؑ اُٹھو، عباسؑ کا یہ نوکر پانی لایا ہے”۔

مولانا ناصر عباس شہید کی مجلس سے اقتباس

متعلقہ مضامین

Back to top button