ناصر شیرازی گمشدگی کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی
شیعت نیوز:۔ مجلس وحدت المسلمین کہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کہ اغواء کہ کیس کی سماعت آج پیر کو جسٹس سردار نسیم احمد کی عدم موجودگی کہ سبب جسٹس قاضی امین کی عدالت میں ہوئی ۔ جسٹس قاضی امین نے لاہور پولیس کہ حکام پہ سید ناصر شیرازی کو پیش نہ کرنے پہ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے CCPO لاہور پولیس کوہدایت جاری کیں کہ بدھ تک ہر صورت میں ناصر شیرازی کو عدالت کہ روبرو پیش کیا جائے ۔ واضح رہے کہ ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کہ لاہور واپڈا ٹاؤن سے یکم نومبر کو ایلیٹ پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکارُوں کہ ہاتھوںاغواء کے خلاف انکے اہل خانہ نے عدالت مین شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کہ خلاف پٹیشن دائر کررکھی ہے جسکی آج دوسری سماعت تھی ۔ سید ناصر شیرازی ایڈیوکیٹ نے عدلیہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پہ تقسیم کرنے کہ رانا ثناء اللہ کہ بیان کہ خلاف لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہوئی تھی جسکی سماعت دورکنی بینچ کررہا تھا اور اس کیس کی تیسری سماعت سے قبل ہی انکو اغواء کرلیا گیا ۔ جس پہ ملک کے گوش و کنار میں احتجاج جاری ہیں ۔