ایران

امریکہ کو ہماری بحری قوت کا اندازہ نہیں، ایڈمرل فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکیوں کو اس وقت ہماری بحری طاقت کا اندازہ ہوگا جب ان کے بحری جہاز خلیج فارس میں غرق ہوں گے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی ایران کے ساحلی شہر بوشہر میں بات چیت کرتے ہوئے ایڈمرل علی فدوی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس بے انتہا طاقتور ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی آر جی سی کی بحریہ خلیج فارس کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہروقت تیار ہے۔

ایڈمرل فدوی نے کہا کہ ہم خیلج فارس میں امریکہ کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہیں اور اب تک پیش آنے والے واقعات بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مذکورہ کمانڈرنے کہا کہ امریکہ کو خلیج میں سپاہ پاسداران کے ہاتھوں بے انتہا ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری کمانڈر نےکہا کہ انیس سو ستاسی اٹھاسی کے عرصے میں امریکہ نے خلیج فارس میں ہماری بحری فورس کے ہاتھوں جو ہزیمٹ اٹھائی ہے اسے وہ کبھی نہیں بھلا پائےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button