دنیا

روس اور فرانس نے ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کو مسترد کر دیا

روس اور فرانس کے صدور نے ایک دوسرے سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے جامع ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔

شیعت نیوز کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور فرانس کے صدر امانوئیل میکرون نے جمعرات کی شب ایک دوسرے سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور جامع ایٹمی معاہدے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

دونوں نے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

روس کے صدر نے بدھ کے روز اپنے دورہ تہران اور اعلی ایرانی قیادت کے ساتھ مذاکرات میں بھی جامع ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے اور تمام فریقوں کی جانب سے اس پر عملدرآمد کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

امریکہ اور اس کے بعض اتحادی ممالک ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام کو بھی جامع ایٹمی معاہدے میں شام کرانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اسلامی جمہوریہ ایران نے اسے سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔
ایرانی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ تہران اپنے دفاعی اور میزائل پروگرام پر کسی سے مذاکرات نہیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button