یمن

یمن کے علما ءکا سعودی عرب کی جارحیت پر شدید رد عمل

یمن کے علماء نے سعودی عرب کی حالیہ جارحیت کی جس میں در جنوں یمنی شہید و زخمی ہو گئے تھےمذمت کی۔

یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے سحار علاقے کی علاف بازار پر یکم نومبر کو سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں 17 یمنی شہید اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے علماء کی انجمن نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ اس قسم کے غیر انسانی حملوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ سعودی عرب کسی بھی قسم کے اخلاقی اور انسانی اہمیت کا قائل نہیں ہے۔ اس بیان میں ظالموں کے خلاف فرزندان اسلام کی جدوجہد اور انھیں نکال باہر کرنے پر تاکید کی گئی۔

تحریک انصاراللہ نے بھی ایک بیان میں یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو یمن کے عوام کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button