دنیا

برطانیہ کی ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش

برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن نے ایٹمی معاہدے پر ایران کی جانب سے مکمل پابندی کے تعلق سے آئی اے ای اے کی تصدیق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لندن تہران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

شیعت نیوز کے مطابق انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں خارجہ امور کی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ حکومت ان برطانوی کمپنیوں کی حمایت کرے گی جو ایران کے خلاف امریکی پابندیاں دوبارہ عائد کئے جانے کی وجہ سے تشویش میں ہیں۔

برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نہیں چاہتی کہ دوبارہ پہلی والی صورت حال پیدا ہو۔

بوریس جانسن نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ برطانوی کمپنیاں ایران کے ساتھ تجارت کریں اور لندن نہیں چاہتا کہ امریکہ کے نئے اقدامات ایٹمی معاہدے پر اثر انداز ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button