عراق

عراقی وزیراعظم کاعراق کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا اعلان

عراقی وزیراعظم کا کہنا ہےکہ بہت جلد عراق کے تمام علاقوں کا دہشت گردوں سے آزاد کرانے کا اعلان کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگرد گروہ داعش سمیت تمام دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

وزیراعظم حیدرالعبادی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے اب کچھ محدود علاقوں میں بعض شرپسند عناصر موجود ہیں ان کا بہت جلد خاتمہ کیا جائے گا۔

حیدرالعبادی نے کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کردستان کے مسئلے سے نمٹ چکے ہیں اس کے بارے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مرکزی حکومت کردستان کی تمام سرحدوں کی خود نگرانی کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button