حزب اللہ لبنان سید حسن نصر اللہ کی فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید

02 نومبر, 2017 12:41

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

المنارکی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے غزہ میں 8 فلسطینی مجاہدوں کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت پر فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان، فلسطینی مجاہدین کے ساتھ ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے حماس تنظیم کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ کو بھی 8 فلسطینی مجاہدین کے شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے فلسطینی تنظیموں کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس کے بھیانک جرائم کا سخت تاوان ادا کرنا پڑے گا۔

10:35 صبح اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔