پاکستان

۳۰ ھزار سے زائد زائرین کوئٹہ سے کربلا کی سمت روانہ۔

شیعت نیوز:زائرین امام حسین (ع) کی اب تلک ۵۰۰ سے زائد بسیں جن میں ملک بھر سے ۳۰ ھزار سے زائرین نواسہ رسول (ص) امام حسین(ع) سوار تھے کل رات تک کوئٹہ سے براستہ تافتان کربلا کہ لیے روانہ ھوچکے ھیں ۔شیعیت نیوز نمائندے کہ مطابق گذشتہ شب علمدار روڈ کوئٹہ سے ۱۳۰ بسیں جبکہ ھزارہ ٹاون سے ۱۰۳ بسیں تافتان کہ لیے روانہ ھوئی تھیں جسکے بعد اب کوئٹہ میں موجود تمام زائرین تافتان کہ راستے کربلا روانہ ھوچکے ھیں ۔ واضح رھے کہ زمینی راستے میں آنے والی مشکلات کہ سبب زائرین امام حیسنُ (ع) اور امام رضا (ع) کی اکثریت اب زمینی سفر کی بجائے اب ھوائی سفر کا راستہ اختیار کرتے ھیں ۔ امسال اطلاع کے مطابق ۲ لاکھ کہ قریب پاکستانی زائرین اربعین ( چہلم ) امام حسینؑ کہ موقع پہ کربلا کی زیارت کرینگے ، جبکہ نامساعد صورتحال کہ سبب پاکستان کی وحدانیت کی علامت زائرین امام حسین (ع) کہ جنھوں نے اپنی جان کی پروا کئے بغیر ملک کہ گوشہ و کنار سے کربلا و مشہد جاتے تھے اب سیکورٹی اہلکارُوں کی عدم تعاون و ناروا سلوک کہ سبب ہوائی سفر کو ترجیح دینے لگےہیں جبکہ انکا ملک بھر آگ براستہ بلوچستان زیارات مقدسہ پہ جانے نے اک طرف تو ملک سلامتی و وحدانیت کو لاحق خطرات کو ناکام بنایا تھا تو دوسری طرف ریاست کی رٹ کو بحال رکھا تھا لیکن اسٹیبلشمینٹ کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں نے ملکی وحدت کی اس کڑی کو توڑ دیا ھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button