دنیا

ایران کے صدر سے ملاقات کی درخواست کی امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے تصدیق

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نؤورٹ نے ایک پریس کانفرنس میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ٹرمپ کی ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ کی اس ترجمان نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس اس سلسلے میں وضاحت پیش کرے گا۔
اس ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے مطابق ٹرمپ کی اس درخواست کو ایران کی جانب سے مسترد کیا گیا۔
اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا تھا کہ نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی درخواست کو صدر حسن روحانی نے مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button