پاکستان

آرمی چیف اور دیگر افراد کی کاوشوں سے شیعہ زائرین تفتان روانہ

شیعت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، کور کمانڈر بلوچستان ، آئی جی ایف سی بلوچستان اور ایم پی اے آغا رضا کی کاوشوں سےکوئٹہ میں پھنسے سینکڑوں زائرین امام حسینؑ کا کاروان تفتان کی جانب روانہ ہو گیا ۔اطلاعات کے مطابق ۲۰۰ سے زائد بسوں پر مشتمل پاکستانی زائرین کا کاروان آج تفتان کی جانب روانہ ہو گیا ۔ ملت جعفریہ نے آرمی چیف اور متعلقہ اداروں کے افراد سے اپیل ہے کہ قافلہ سالاروں کی نااہلی کے باعث دیر سے پہنچنے والے زائرین امام حسین ؑ کو سزا نہ دی جائے اور پاکستان ہاؤس میں واپسی کی راہ تکنے والے۵۰۰ سے زائد زائرین کو بھی باحفاظت کوئٹہ پہنچایا جائے ۔ واضح رہے کہ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے پاکستان بھر سے بائی روڈ قافلہ سالاروں کو ۵ صفر تک کوئٹہ پہنچنے کی ہدایات کی تھی مگر قافلہ سالاروں کی نااہلی کی وجہ سے زائرین دیر سے کوئٹہ پہنچےاور سیکیورٹی ایشو کی وجہ سے ان کو تفتان جانے سے روکا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button