ایران

ایرانی وزیر خارجہ اور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے جنرل قاسم سلیمانی کے والد کے انتقال پرتعزیت اور تسلیت پیش کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ والد مرحوم ایک نیک ، صالح ، مؤمن اور دیندار انسان تھے اور اللہ تعالی نے جن کی تربیت کے نتیجے میں آپ جیسے مخلص ، نیک ، صالح ، مؤمن اور بہادر انسان ایرانی قوم کو عطا کئے ۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنے پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنے والد مرحوم کا گرانقدر سرمایہ ہیں آپ حرم اہلبیت علیھم السلام کے دفاع میں گرانقدر خدمات انجام دے کر ایرانی قوم اور مکتب تشییع کو دنیا میں سرافراز اور سربلند کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button