یمن

انصاراللہ کے سربراہ کایمنی عوام میں اتحاد اور سعودی عرب کے اقدامات کو ناکام بنانے پر تاکید

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے تمام یمنیوں میں اتحاد کا تحفظ اور سعودی عرب کے اقدامات کو ناکام بنائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدالدین الحوثی نے اپنے ملک کے صوبے عمران کی مشہور شخصیات سے گفتگو میں سعودی جارحیت کے مقابلے اور یمنی قوتوں کی حمایت میں اس صوبے کے قبائل کے کردار کو سراہتے ہوئے ان یمنیوں کی واپسی کی کوششوں کی ضرورت پر تاکید کی ہے جو فریب کھا گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب مارچ دو ہزار پندرہ سے امریکا، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور ساتھ ہی اس نے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ بھی کر رکھا ہے-

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں اور حملوں میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button