نائیجیریا میں خودکش دھماکے میں 5 افراد ہلاک

30 اکتوبر, 2017 00:00

نائیجیریا میں ایک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں ایک مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمال مشرقی علاقے میں واقع ایک مسجد میں خودکش حملہ آور نمازی کا روپ دھار کر اندر داخل ہوااورنماز فجر کے لیےجمع ہونے والے افراد کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے قبل بھی نائیجیریا میں خودکش دھماکے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

2:12 صبح اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔