عراق: القائم اور راوہ میں داعش کے خلاف آپریشن
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی الانبار کے علاقے القائم اور راوہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
الفرات نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مغربی الانبار کے علاقے القائم اور راوہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے تازہ دم دستے مغربی الانبار کے علاقے القائم اور راوہ کی طرف روانہ کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی فوج نے دو دن پہلے الانبار کے راوہ، الحصی، الجبا، سمیت کئی علاقوں کو داعش دہشت گردوں سے مکمل طور پرآزاد کرالیا تھا۔
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے جمعرات کے دن القائم اور رواہ میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔
حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہےکہ الحویجہ کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اورعراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔