انڈونیشیا میں فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
رائٹرز کےمطابق انڈونیشیا میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے مغربی علاقے میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری میں دو دھماکے سنے گئے، پہلا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت گرگئی جب کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، فی الحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔








