جموں کشمیر کے تنازعہ کو 70 سال بیت گئے
ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے تنازعہ کو 70 سال بیت گئے ہیں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیمیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں۔
ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے تنازعہ کو 70 سال بیت گئے ہیں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیمیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں۔اس موقع پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہندوستان مخالف ریلیاں روکنے کے لیے وادی میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مقامی انتظامیہ نے میر واعظ عمرفاروق، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور سید حسن موسوی سمیت پوری حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے اور انہیں نماز جمعہ میں بھی شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی۔ کشمیر تنازعہ کے حل کے سلسلے میں امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے ریلیاں، جلسے ،جلوس میں شرکت کی ۔ واضح رہے کہ 1947 میں تقسیم برصغیر کے وقت سے لیکر اب تک مسئلہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کا باعث بنا ہوا ہے۔27 اکتوبر 1947 کو ہندوستانی فوج جموں و کشمیر میں داخل ہوگئی اور کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کو روک دیا۔








