مقبوضہ فلسطین

ایران سے حماس کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر دشمنوں کی بوکھلاہٹ

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس، ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات پر صیہونی حکام سمیت بعض عالمی لیڈروں کی تشویش و مخالفت کو کوئی اہمیت نہیں دیتی اور حماس کے اعلی رہنماؤں کا دورہ تہران اسرائیل کو ایک عملی جواب ہے۔انھوں نے کہا کہ تحریک حماس نے ہمیشہ ہی ایران کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دی ہے اور یہ تعلقات ہمارے لئے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔واضح رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاوری کی قیادت میں حماس کے ایک وفد نے بیس اکتوبر کو ایران کا دورہ کیا- حماس کے وفد نے تہران میں اپنے قیام کے دوران اعلی ایرانی عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں قاہرہ میں تحریک فتح اور تحریک حماس کے درمیان ہوئے سمجھوتے کی تفصیلات سے آگاہ کیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button