پاکستان

زید حامد مالیخولیا جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا

 مالیخولیا کے مرض میں مبتلا زید حامد کا ایک اور الزام جھوٹ پر مبنی ثابت ہوا ، کیونکہ معتبر اور محب وطن ، امن دوست ، اسلام پسند خبر رساں ادارے شیعت نیوزکا سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے تاریخ کے کسی بھی دور میں کوئی دور کا بھی تعلق نہیں رہا ہے ۔ البتہ سرچ انجن سے یہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ اس جماعت کے شیعہ دشمن اور تکفیری نواز نام نہاد رہنماؤں کو بھی صرف اور صرف شیعت نیوز نے ہی بالکل اسی طرح بے نقاب کیا تھا جیسے آج کل مالیخولیا کے مرض میں مبتلا جھوٹی نبوت کے دعویدار یوسف کذاب کے جھوٹے خلیفہ زید زمان حامد عرف زید حامدکے جھوٹے الزامات کو بے نقاب کیا جارہا ہے۔ یہ حقیقت ریکارڈ پر رہے کہ جب پاکستان کی مقتدر قوتیں بھی الطاف حسین کی ایم کیو ایم کے لئے نرم گوشہ رکھتی تھیں تب بھی شیعت نیوز نے ان کے بعض رہنماؤں کے تکفیری دہشت گردوں سے مراسم اورنفرت پھیلانے والے بعض مدارس سے تعلقات سے عوام الناس کو آگاہ کیا تھا اور تب زید حامد جیسے ابن الوقت بالکل خاموش تھے۔

زید حامد صاحب کے  لئے جب شیعیت نیوز ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف عناصر کے خلاف سرگرم تھی، اس وقت زید حامد خواب غفلت میں

یہ بھی پڑھیں: سانحہ عاشورہ میں حماد صدیقی کے کرادار پر ایم کیوایم خاموش کیوں؟ملت جعفریہ کو جواب دے!

Ashura.jpg

 شیعت نیوز ایک معتبر اور محب وطن ، امن دوست ، اسلام پسند خبر رساں ادارہ ہے لیکن زید حامد روزانہ کی بنیاد پر کسی نئے جھوٹ کا سہارا لے کر اس پر چڑھ دوڑتے ہیں اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ مالیخولیا کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس مرض میں مریض کوایسے مناظر کے خیال آتے ہیں جو حقیقت میں ہوتے نہیں ہیں جیسے بسا اوقات دھوپ کی شدت میں یا صحرائی علاقوں میں لوگوں کو محسوس ہوتا ہے کے آگے پانی ہے لیکن وہاں پانی نہیں ہوتا ، یہ سراب ہوتا ہے جو عام انسانوں کو بھی نظر آتا ہے لیکن مالیخولیا کے مرض کا شکار نفسیاتی مریض کہلاتا ہے۔ زید حامد کو علاج کی ضرورت ہے ۔ کوٹری بیراج ور حیدرآباد کے درمیان گدو بندر اسپتال میں داخل کرواکے اگر ان کا علاج کروایا جائے تو وہ کچھ عرصے میں مالیخولیا کے مرض سے نجات پاسکتے ہیں ورنہ کراچی کے مشہور ڈاکٹر ہارون کے پاس بھی ایسے مریضوں کا علاج کروایا جاسکتا ہے کیونکہ ڈاکٹر ہارون بھی نفسیاتی مریضوں کے علاج کے ماہر ہیں۔ البتہ اس نفسیاتی مریض کے جھوٹے پروپیگنڈے کے بعد راء کے ایجنٹوں نے کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ راء کے ایجنٹوں کو بچانے کے لئے شیعت نیوز پر جھوٹے الزامات لگانے والے مالیخولیائی مریض اگر خود سے علاج پر رضامند نہ ہو تو نیشنل ایکشن پلان کے تحت انہیں شیڈول چار میں نامزد کرکے ملکی سلامتی کے ادارے انہیں خود نفسیاتی امراض کے علاج کے مراکز میں جمع کرواکے باقاعدہ علاج کروائیں۔اگر زید حامد بضد ہیں کہ وہ نارمل ہیں تو پھر انہیں یہ بتانا ہوگا کہ ان کے گلے کا پٹہ کس نے کھول کر انہیں پاکستان کے اور پاراچنار کے محب وطن امن پسند شیعہ مسلمانوں کے خلاف’’ شو‘‘کہہ کر چھوڑا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button