مشرق وسطی

بحرینی جیلوں میں پندرہ ہزار بحرینی شہری قید

بحرین میں انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے صلح نامی ادارے کے سربراہ جواد فیروز نے کہا ہے کہ فروری دو ہزار گیارہ میں انقلاب بحرین کے آغاز سے اب تک پندرہ ہزار شہریوں کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے اور انہیں وہاں بدترین ایذائیں دی جا رہی ہیں-

بحرین کے معروف سماجی کارکن جواد فیروز نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بحرین کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی حالت ہر روز بدتر ہوتی جا رہی ہے، عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ بحرینی قیدیوں کی فریاد سنے-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی دس فیصد تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے-

دریں اثنا بحرین کی انسانی حقوق کی انجمن کے سربراہ باقر درویش نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندے جیلوں کے اندر قیدیوں کو ایذائیں دینے کے لئے اکیس طریقوں کا استعمال کر رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button