پاکستان

کوئٹہ: داعش /لشکرجھنگوی کا پولیس وین پر حملہ 7 افراد شہید،24 زخمی

شیعیت نیوز: کوئٹہ کےعلاقےنیوسریاب پر داعش اور لشکر جھنگوی کے بم دھماکےکےنتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت سات افرادشہیداور24زخمی ہوگئے۔

دھماکہ سبی روڈ پرنیوسریاب کےعلاقے میں ہوا، جس میں پولیس کی ایلیٹ فورس کےٹرک کونشانہ بنایاگیا، دھماکے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار پانچ پولیس اہلکاروں سمیت افرادشہید اور24زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے پولیس کا ٹرک تباہ ہوگیا جبکہ دھماکے کی زد میں آکر ایک گاڑی اور موٹرسائیکل بھی تباہ ہوئی، پولیس تفتیش کاروں کےمطابق دھماکے کی نوعیت کاتاحال تعین نہیں کیا جاسکا، تاہم تفتیش جاری ہے۔

ڈائریکٹرسول ڈیفنس اسلم ترین کےمطابق نیوسریاب کےعلاقے میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے،شواہدسےدکھائی دیتاہےکہ دھماکہ خود کش تھا، جس میں خودکش حملہ آورنےگاڑی استعمال کی اورپولیس ایلیٹ فورس کےٹرک سےٹکرائی۔

دھماکےکےبعد ریسکیو ٹیمیں،صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی، ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،ایف سی حکام اور دیگرمتعلقہ اداروں کےحکام موقع پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب دھماکےمیں جاں بحق افرادکی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 13 زخمیوں کو سی ایم ایچ ،10 کو سول اورایک کو بی ایم سی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

گورنراوروزیراعلی بلوچستان نے کوئٹہ دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button