عراق

عراقی فوج نے کوکوک میں کردستان کا پرچم نیچے اتار دیا

عراق کے فوجی ذرائع نے بتایاہے کہ جنوبی کرکوک سے کردستان کا جھنڈا نیچے اتار کر عراق کا پرچم نصب کر دیا گیا ہے۔
کرکوک، کردستان علاقے اورعراق کی مرکزی حکومت کے درمیان ان متنازعہ علاقوں میں سے ایک ہے کہ جو براہ راست مرکزی حکومت کے زیرکنٹرول ہے۔
عراقی فوجی، کردستان علاقے کی سرحدی حدود سے باہری علاقوں میں کہ جو اس وقت پیشمرگہ فورس کے کنٹرول میں ہے تعینات ہونے کے مقصد سے جنوبی کرکوک کے کچھ علاقوں میں داخل ہوگئے ہیں۔
عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کردستان علاقے کے ساتھ متنازعہ علاقوں پر عراق کی مرکزی حکومت کی حاکمیت کو نافذ کرنا ہے۔
اس سے قبل عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر اور تنظیم بدر کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری نے پیشمرگہ فورس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان علاقوں سے پسپائی اختیار کرلیں جن پر انھوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔
کچھ دنوں پہلے کردستان ریجن کے سربراہ مسعود بارزانی نے کہ جو الحشدالشعبی کا مقابلہ کرنے کے لئے پیشمرگہ ملیشیا کو صوبہ کرکوک روانہ کیا ہے – مسعودبارزانی الحشدالشعبی رضاکار فورس کو کردستان کی علیحدگی کے ریفرنڈم کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں- عراقی کردستان ریجن کی خودمختاری کے لئے مسعود بارزانی کی جانب سے کرائے جانے والے ریفرنڈم پر عراق کی مرکزی حکومت اور دنیا نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button