ایران قومی اور ملکی دفاعی معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا

07 اکتوبر, 2017 00:00

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے اور قومی اور ملکی دفاعی معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے نیوز ویک کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ایران اپنے دفاعی میزائل نظام کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا کیونکہ یہ ایران کا ملکی اور قومی دفاعی معاملہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاملے سے خارج ہونے کی صورت میں ایران بھی ضروری اقدامات عمل میں لائے گا۔

2:53 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔