پاکستان

دہشتگر د باہمی رابطہ کے لئے سوشل میڈیا استعمال کررہےہیں، وزیر داخلہ

شیعیت نیوز: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگرد باہمی رابطے کے لئے سوشل میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں لہٰذا سوشل میڈیا کو بہت احتیاط سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی کو سوشل میڈیا کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں ۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد باہمی رابطے کے لئے سوشل میڈیا ویب سائٹس کا انتخاب کرتے ہیں ۔ لہٰذا دہشتگر دی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا پر گہری نگاہ رکھنا بہت ضروری ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button