الحویجہ: داعش درندوں نے تیل کے تین کنووں کو آگ لگادی
شیعیت نیوز: انسانیت کے دشمن داعشی دہشت گردوں نے الحویجہ میں تیل کے 3 کنووں کو آگ لگادی ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے الحویجہ کے علاقے میں تیل کے تین ذخائر کو آگ لگادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق داعشی دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے تیل کے ذخائر کو آگ لگادی ہے۔
سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ بلڈوزر کے ذریعہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ علاس نامی تیل کا کنواں 2014 سے داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں تھا اور اس دہشت گرد گروہ کے مالی ضروریات پوری کرنے کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔
عراقی فوج کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد تیل کے کنوؤں کو آگ لگا کر فضائی حملوں سے بچنا چاہتے ہیں لیکن عراقی فضائیہ داعش کا خاتمہ کرکے ہی دم لے گی۔
فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ تیل کے ایک کنویں پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ باقی دو کنویں بدستوں آگ کی لپیٹ میں ہیں جس پر آئندہ دو دنوں میں قابو پالیا جائےگا۔
خیال رہے کہ عراقی فوج نے شمالی عراق کے تمام تیل کے کنووں کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔