پاکستان

پاکستان کا عراقی کردستان کی آزادی ریفرنڈم پر اظہار تشویش

شیعیت نیوز: پاکستان نے عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 ستمبر کا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو عراقی کردستان میں ریفرنڈم پر تشویش ہے پاکستان عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم کی مخالفت اور عراق کے اتحاد، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کردستان میں 25 ستمبرکا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے ریفرنڈم سے عراق میں امن و استحکام کو دھچکا پہنچا پاکستان عراقی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button